ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یمن میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی، صنعاء آفت زدہ علاقہ قرار باغیوں کی قائم کردہ جیلوں میں سیکڑوں مریض ہیضے کا شکار

یمن میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی، صنعاء آفت زدہ علاقہ قرار باغیوں کی قائم کردہ جیلوں میں سیکڑوں مریض ہیضے کا شکار

Mon, 15 May 2017 17:27:34  SO Admin   S.O. News Service

صنعاء،15مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں باغیوں کے زیرتسلط دارالحکومت صنعاء میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی جس کے بعد باغی ملیشیا نے صنعاء4 کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت کئی دوسرے شہروں میں پانچ روز قبل عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہیضہ کی وباء کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ ہیضہ کی وباء باغیوں کی قائم کردہ جیلوں تک پہنچ گئی ہے جہاں سیکڑوں سیاسی کارکن پابند سلاسل ہیں۔یمن میں اغواء کئے گئے شہریوں کے اہل خانہ کے رابطہ گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہیضہ کی وباء سے دسیوں قیدی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اگر انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی جاتی تو متاثرہ افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
’امہات رابطہ گروپ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ باغی ملیشیا کی قائم کردہ جیلوں میں قیدیوں کی حالت ہر آنے والے روز بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باغیوں کی جیلوں میں ہیضہ کی وباء سے متاثرہ شہریوں کی طبی امداد کو یقینی بنائیں اور مریضوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے باغیوں پر دباؤ ڈالیں۔اسیران کی ماؤں نے اپنے قیدی بیٹوں سے ملنے، انہیں مناسب خوراک اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کا مطالبہ کرتیہوئے جبری طور پر گرفتار کیے گئے تمام شہریوں کو فوری طور پررہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: